بھارت کیخلاف میچ میں بدترین باﺅلنگ کرنےوالے وہاب ریاض کی بھی لاٹری نکل آئی

جمعہ 23 جون 2017 14:30

بھارت کیخلاف میچ میں بدترین باﺅلنگ کرنےوالے وہاب ریاض کی بھی لاٹری نکل آئی
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جون ۔2017ء)چیمپئنز ٹرافی میں 4جون کو بھارت کیخلاف میچ میں بدترین باﺅلنگ کرنے والے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کی بھی لاٹری نکل آئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض بھارت کیخلاف میچ میں زخمی ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے ،قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر وزیر اعظم نے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تاہم اس فہرست میں وہاب ریاض کا نام نہیں تھا ، اب وفاقی حکومت نے توسیعی فہرست جاری کی ہے جس میں وہاب ریاض کانام بھی شامل کیا گیا ہے اور انہیں 50لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 14:30:06