آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح سے ملکی کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا، سرفراز احمد

جمعہ 23 جون 2017 14:39

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح سے ملکی کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا، سرفراز احمد
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح سے ملکی کرکٹ کو بہت فروغ حاصل ہوگا ، یہ جیت پاکستان کی کرکٹ کو بہت آگے لے کر جائے گی لیکن اس کے لیے تمام کھلاڑیوں کو مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانی ہوگی۔

ایک غیر ملکی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی کے اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح نے پاکستانی کرکٹرز کو ایک نیا حوصلہ اور اعتماد دیا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے اپنا قدرتی کھیل کھیلا ہے۔سرفراز احمد کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم پر بہت زیادہ تنقید ہوتی رہی ہے کہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق کرکٹ نہیں کھیل رہی، جب وہ کپتان بنے تو انہوں نے اپنے تجربے کی بنیاد پر کھلاڑیوں سے صرف یہ بات کہی کہ وہ جو کھیل ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلتے ہیں اسی بیخوفی اور اعتماد کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کھیلیں۔

(جاری ہے)

نوجوان کرکٹرز نے اس پر عمل کیا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔سرفراز احمد اپنا بیٹنگ آرڈر اوپر کرنے کے حق میں نہیں ہیں اور انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، محمد حفیظ اور شعیب ملک کے بیٹنگ آرڈر کو اس وقت چھیڑنا مناسب نہیں کیونکہ یہ تینوں اس وقت اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تو وہ فتوحات کا تسلسل جاری رکھنے کی پوری کوشش کرینگے۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 14:39:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :