لاستھ مالنگا نے وزیر کھیل کا موازنہ بندر سے کر دیا

جمعہ 23 جون 2017 14:37

لاستھ مالنگا نے وزیر کھیل کا موازنہ بندر سے کر دیا
کولمبو( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جون ۔2017ء)چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے وزیر کھیل کی تنقید پر لاستھ مالنگا بھڑک اٹھے ،وزیر کا موازنہ بندر سے کر دیا، فاسٹ باﺅلر کے اس بیان پر سری لنکن حکام حرکت میں آگئے جس کے بعد بالرسے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل دیا سری جیا سیکرا کی جانب سے اپنے کھلاڑیو ں کو موٹا کہنے کے بیان پر سخت موقف اپنانے والے سری لنکن بالر لاستھ مالنگا کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

دیاسری جیاسیکرا نے کہا کہ اس بیان پر مالنگا سے تفتیش کی جا رہی ہے کیونکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، میں نے کھلاڑیوں کے فٹنس لیول پر بات کی تھی اور مالنگا کا نام تک نہیں لیا تھا لیکن انہوں نے سرعام میرا نام لیا۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 14:37:49