ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رائونڈ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، لاسٹ فور مقابلے کل کھیلے جائیں گے

ارجنٹائن کو ملائیشیا اور انگلینڈ کو ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا

جمعہ 23 جون 2017 16:16

ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رائونڈ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، لاسٹ فور مقابلے کل کھیلے جائیں گے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائینگ ہاکی رائونڈ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، سیمی فائنلز کل ہفتے کو کھیلے جائیں گے، ارجنٹائن کو ملائیشیا اور انگلینڈ کو ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ چار ٹیموں نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں ارجنٹائن، ملائیشیا، انگلینڈ اور ہالینڈ شامل ہیں، کوارٹر فائنلز میں ارجنٹائن نے پاکستان، ملائیشیا نے بھارت، انگلینڈ نے کینیڈا اور ہالینڈ نے چین کو شکست دی تھی۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز آج ہفتے کو کھیلے جائیں گے، ارجنٹائن کا مقابلہ ملائیشیا اور انگلینڈ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہو گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 25 جون کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 16:16:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :