برمنگھم کلاسک ٹینس، گربین مگوروزا، گیورجی، ملاڈینووچ اور وانڈی ویگے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعہ 23 جون 2017 16:22

برمنگھم کلاسک ٹینس، گربین مگوروزا، گیورجی، ملاڈینووچ اور وانڈی ویگے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل
برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) گربین مگوروزا، گیورجی، ملاڈینووچ اور وانڈی ویگے برمنگھم کلاسک ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

برمنگھم کلاسک ٹینس کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں اسپینش کھلاڑی گربین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی رسکی کو 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، اٹلی کی گیورجی نے یوکرین کی ایلینا سوتیلانا کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ملاڈینووچ کو شوئی زینگ کو ٹائی بریک پر ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، امریکہ کی کوکو وانڈی ویگے نے برطانیہ کی جوہانا کونتا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 16:22:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :