ایگون اوپن ٹینس، ثام قیوری، فلورین لوپز، مرین کلچ اور ڈینل مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 23 جون 2017 16:22

ایگون اوپن ٹینس، ثام قیوری، فلورین لوپز، مرین کلچ اور ڈینل مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ثام قیوری، فلورین لوپز، مرین کلچ اور ڈینل مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز میں امریکن کھلاڑی ثام قیوری نے تھامسن کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مرین کلچ نے حریف امریکن کھلاڑی کزلووف کو 6-0 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سپین کی فلورین لوپز نے جریمی شارڈے کو ٹائی بریک پر زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، روسی کھلاڑی ڈینل نے کوکنکس کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 16:22:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :