چیمپئنز ٹرافی کی فتح پی ایس ایل کی مرہون منت ہے، برطانوی اخبار

جمعہ 23 جون 2017 17:03

چیمپئنز ٹرافی کی فتح پی ایس ایل کی مرہون منت ہے، برطانوی اخبار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) برطانوی میڈیا نے تجزیہ کیا ہیکہ پاکستان کے چیمپئنزٹرافی جیتنے میں دو سال سے جاری ڈومیسٹک ایونٹ پاکستان سوپر لیگ کا بھی بڑا ہاتھ ہے جس سے ٹیم کو نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی ملے۔برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے چیمپئنز ٹراف میں پاکستان کی جیت کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ پاکستان ٹیم چیمئنز ٹرافی میں کم ترین رینکنگ کی ٹیم کے طورپر شریک ہوئی۔

اخبار کے مطابق کھلاڑیوں پر کزور فٹنس اور کرپشن اسکینڈلز کے داغ لگے تھے اور اس پر پہلے ہی میچ میں بھارت کے ہاتھوں 124رنز سے شکست نے ٹیم پر غموں کے پہاڑ ڈھادیئے ۔اخبار لکھتا ہے کہ اسی پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنی جیت پر ختم کیا جس میں انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بھارت کو شکست دینے جیسے کارنامے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان کی جیت میں جہاں اس کے ناقابل پیش گوئی ہونے کی بات کی جاتی ہے، وہیں اس جیت میں پاکستان سوپر لیگ کا بھی ہاتھ ہے، جو دو سال سے کھیلا جارہا ہے۔

برطانوی اخبارنے فائنل میں فتح گر پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کاتجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ ان کی کارکردگی میں پی ایس ایل کی بدولت ہی نکھار آیا۔اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت کے خلاف سنچری بنانے والے فخر زمان پی ایس ایل ہی کی دریافت ہیں جہاں وہ اپنی بے دھڑک بیٹنگ اور اسٹروکس کی بدولت سب کی نظروں میں آگئے جبکہ ان کی ٹیم پی ایس ایل کے ناک آوٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 17:03:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :