وزیر کھیل کا بندر سے موازنہ کرنے پر لاستھ مالنگا کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں

جمعہ 23 جون 2017 18:16

وزیر کھیل کا بندر سے موازنہ کرنے پر لاستھ مالنگا کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ملکی وزیر کھیل کا بندر سے موازنہ کرنے پر فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں ناکامی پر سری لنکن وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہت موٹے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ پرفارم نہیں کر پا رہے۔

(جاری ہے)

وزیر کھیل نے حکم دیا تھا کہ انگلینڈ سے واپسی پر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں کیونکہ ان میں سے بہت سے کرکٹرز موٹے ہیں۔ وزیر کھیل کے بیان پر مالنگا بھڑک اٹھے اور کہا کہ جیاسیکرا کو کرکٹ کا کچھ بھی پتہ نہیں، مجھے ان لوگوں کی تنقید کی پروا نہیں جو آرام دہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، ایک بندر کیا جانے کہ طوطے کا گھونسلہ کتنا کھوکھلا ہے، یہ ایسے ہی ہے کہ ایک بندر طوطے کے گھونسلے میں آ کر اس بارے میں بات کرے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ حکام نے مالنگا کے بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فاسٹ بائولر کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 18:16:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :