توسیع شدہ نوٹیفکیشن کے بعد وہاب ریاض بھی انعام پانیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

فاسٹ بالر چمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں زخمی ہونے کے بعد سکواڈ سے باہر ہو گئے تھے

جمعہ 23 جون 2017 18:24

توسیع شدہ نوٹیفکیشن کے بعد وہاب ریاض بھی انعام پانیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) وفاقی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کیلئے توسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی انعام پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے، انعامی رقم 5 جولائی کو وزیراعظم ہائوس میں تقریب کے دوران دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے منی ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑیوں کیلئے توسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، میگا ایونٹ میں زخمی ہو کر باہر ہونے والے وہاب ریاض کو بھی انعامی رقم پانے والے کھلاڑیوںکی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے چمپئن ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ،ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھاجبکہ ٹیم مینجمنٹ کے ہر فرد کو 50،50 لاکھ روپے ملیں گے۔فاتح کرکٹرز کو انعامی رقم 5 جولائی کو وزیر اعظم ہائوس میں استقبالیہ کی تقریب کے دوران دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 18:24:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :