اسپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹربیونل نے شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کیلئے پی سی بی کی درخواست مسترد کر دی

عدالتی گواہ کے طورپر عاقب جاوید 6جولائی کو طلب ، ڈاٹ بالز پر اپنی رائے دینگے ‘ معطل کرکٹر کے وکیل شیغان اعجاز کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 18:55

اسپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹربیونل نے شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کیلئے پی سی بی کی درخواست مسترد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹربیونل نے معطل کرکٹر شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کے لئے پی سی بی کی درخواست مسترد کر دی، ٹربیونل نے عدالتی گواہ کے طورپر عاقب جاوید کو6جولائی کو طلب کرلیا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ پی سی بی تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، بورڈ کے موقف کا مسترد ہونا ہمارے موقف کی فتح ہے، ٹریبیونل کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ پی سی بی کے پاس شرجیل کے خلاف ثبوت موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو لٹکاناچارہا ہے اور جو ثبو ت پی سی بی نے ٹریبونل سے سامنے رکھیں ہیں وہ نہ کافی ہیں ۔اور نہ ہی وہ کوئی ٹھوس ثبوت ہیں کہ جس سے شرجیل خان کو کوئی سزا ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ ٹربیونل نے 6جولائی کو عاقب جاوید کو بطور گواہ بلایا ہے تاکہ وہ ڈاٹ بالز پر اپنی رائے دے سکیں ۔ٹریبونل کا حق ہے کہ وہ کسی بھی بطور گواہ پیش ہونے کا کہہ سکتاہے اوران کو اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں ہے اور فریقین کو یہ بھی حق ہوگا کہ وہ دونوں گواہوں سے سوال جواب کرسکیں ۔ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں 6جولائی کو بروز جمعرات کو دوپہر 2بجے اگلی پیشی ہوگی ۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 18:55:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :