نیوزی لینڈ کرکٹ کا سال 2017-18ئ کیلئے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، جیت راول، گرینڈہوم اور نیل بروم پہلی بار شامل، بریسویل فارغ

جمعہ 23 جون 2017 19:45

نیوزی لینڈ کرکٹ کا سال 2017-18ئ  کیلئے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، جیت راول، گرینڈہوم اور نیل بروم پہلی بار شامل، بریسویل فارغ
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ نے سال 2017-18ئ کیلئے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، اوپننگ بیٹسمین جیت راول، آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم اور بلے باز نیل بروم پہلی بار فہرست میں شامل کیا گیا، فاسٹ بائولر ڈگ بریسویل کو حیران کن طور پر فہرست سے خارج کر دیا گیا، مارک کریگ بھی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹس کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، نیل بروم، کولن ڈی گرینڈہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، مچل میکلینا گہن، ایڈم ملن، کولن منرو، ہنری نیکولز، جیمز نیشم، جیت راول، مچل سینٹنر، ایش سودی، ٹم سائوتھی، روز ٹیلر، نیل واگنر، بی جے واٹلنگ، کین ولیمسن اور جارج وورکر شامل ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 19:45:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :