آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017، گوگل کا نیا ڈوڈل جاری

ہفتہ 24 جون 2017 12:54

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017، گوگل کا نیا ڈوڈل جاری
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017کیلئے گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017کا میدان انگلینڈ میں سج گیا ہے اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کے اس نئے ڈوڈل میں دو ٹیموں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے ،ْانگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، سائوتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،ْ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیم کا مقابلہ 2جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 12:54:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :