کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا ،ْنوستمبر تک جاری رہے گا

ہفتہ 24 جون 2017 12:54

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا ،ْنوستمبر تک جاری رہے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا جو 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نی27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے اورتربیتی کیمپ میں چار اوپنرز، پانچ مڈل آرڈر بلے باز، پانچ فاسٹ بائولرز، پانچ سپنرز، چھ آل رائونڈرز اور دو وکٹ کیپر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اوپنرز میں سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق اور صاحبزادہ فرحان، مڈل آرڈر بلے باز میں عمر امین، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، آصف ذاکر اور عمر اکمل، فاسٹ بائولرز میں عثمان شیروانی، ثمین گل، محمد عرفان، میر حمزہ اور رومان رائیس، سپنرز میں محمد اصغر، شاداب خان، بلال آصف، محمد عرفان اور اسامہ میر، آل رائونڈرز میں عامریامین، فہیم اشرف، عماد بٹ اور حسین طلعت جبکہ وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور محمد حسن شامل ہیں،نیشنل سلیکشن کمیٹی نے دس ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 12:54:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :