چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں نام آنا میرے لیے بڑا جھٹکا تھا :رومان رئیس

ہفتہ 24 جون 2017 14:02

چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں نام آنا میرے لیے بڑا جھٹکا تھا :رومان رئیس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جون۔2017ئ) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی ایک فیصد بھی امید نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران رومان رئیس کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت ان کے لیے بڑا جھٹکا تھی ، وہ ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپسی کے بعد کراچی میں رمضان کپ کھیل رہے تھے جب انہیں کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ بھیجے جانے کی خبر موصول ہوئی ۔ میںصرف اللہ کا شکر ہی ادا کرسکتاہوں جس نے مجھے ہر ایک کو متاثر کرنے کی اور پاکستان کے لیے عمدہ کاکردگی دکھانے کا موقع دینے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بننے اور ایلکس ہیلز اور لیام پلنکٹ کی وکٹیں لینے کا موقع فراہم کیا ۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 14:02:32