چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، گراہم فورڈ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے

ہفتہ 24 جون 2017 15:45

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، گراہم فورڈ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ گراہم فورڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ فورڈ نے گزشتہ برس فروری میں دوسری مرتبہ سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کی تھی تاہم 15 ماہ بعد وہ عہدہ چھوڑ گئے۔ فورڈ اور سری لنکن کرکٹ حکام کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے کیونکہ فورڈ کو ٹیم کے معاملات میں بورڈ کی مداخلت برداشت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

فورڈ پہلے ہی آئس لینڈ چھوڑ چکے ہیں اور ان کی چھٹیاں آئندہ ہفتے کے شروع میں ختم ہونا تھیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فورڈ نے بورڈ حکام سے باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماتھیپالا نے کہا کہ فورڈ نے اس وقت ہمارا ساتھ دیا جب ہماری ٹیم مشکل وقت سے گزر رہی تھی اور ہم پر آئی سی سی کی جانب سے معطلی کی تلوار لٹک رہی تھی، ہم ان کے مشکور ہیں اور ہماری ہمدردیاں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 15:45:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :