آئی سی سی نے سنگاپور کے ویٹرن ایڈمنسٹریٹر عمران خواجہ کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کر دیا

ہفتہ 24 جون 2017 15:45

آئی سی سی نے سنگاپور کے ویٹرن ایڈمنسٹریٹر عمران خواجہ کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کر دیا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سنگاپور کے ویٹرن ایڈمنسٹریٹر عمران خواجہ کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کر دیا۔ یہ عہدہ آئی سی سی کے نئے آئین کا حصہ ہے۔ آئی سی سی نے لندن میں بورڈ کے سالانہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

عمران خواجہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کی عدم دستیابی کی صورت میں آئی سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے، عمران خواجہ منوہر کے بعد آئی سی سی چیئرمین شپ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہوں گے، منوہر کی مدت آئندہ برس جون میں پوری ہو گی۔

عمران خواجہ آئی سی سی کے پانچ رکنی ورکنگ گروپ کا بھی حصہ تھے جنہوں نے گزشتہ برس منوہر کی زیر نگرانی ورلڈ گورننگ باڈی کا نیا آئین تیار کیا تھا۔ عمران خواجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی کا ڈپٹی چیئرمین مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں حکام کی توقعات پر پورا اترن کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 15:45:27