ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے برمنگھم کلاسک ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 24 جون 2017 15:45

ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے برمنگھم کلاسک ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے برمنگھم کلاسک ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

برمنگھم کلاسک ٹینس کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار کوکو وانڈی ویگے کا مقابلہ لوسی سفارووا اور بربورا سٹرائیکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی سے تھا تاہم جمہوریہ چیک کی ایک کھلاڑی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مرزا اور وانڈی فاتح قرار پائیں، مرزا اور وانڈی کو سیمی فائنل میں ڈیلکوا اور بارٹی کا چیلنج درپیش ہو گا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 15:45:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :