آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان نے خاتون منیجر رکھ لی ‘پہلے روز ہی پھول بھی بھجوا دئیے

ہفتہ 24 جون 2017 15:46

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان نے خاتون منیجر رکھ لی ‘پہلے روز ہی پھول بھی بھجوا دئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان نے صائمہ نامی خاتون کو اپنا منیجر مقرر کر دیا ہے اور پہلے روز ان کی دفتر آمد پر پھول بھی بھجوا دئیے۔فخر زمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ’’تازہ ترین اپ ڈیٹس، پی آر، کاروبار اور میڈیا انکوائریز کیلئے میری منیجر کو ٹوئٹر پر فالو کریں۔

(جاری ہے)

‘‘دوسری جانب ان کی منیجر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پھولوں کی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا ’’میں اپنے دفتر میں ابھی داخل ہوئی تو مجھے یہ نظر آئے۔ بہت بہت شکریہ فخر زمان، آپ اپنی مینجمنٹ ٹیم کا بہت خیال رکھتے ہیں جیسے ہم آپ کا، بہت ہی شریف اور اچھا آسان ہے۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 15:46:19