انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نے پاکستان سے معافی مانگ لی‘پی ایچ ایف کو معذرتی خط ارسال

ہفتہ 24 جون 2017 15:46

انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نے پاکستان سے معافی مانگ لی‘پی ایچ ایف کو معذرتی خط ارسال
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے چیف نریندرا بٹرا نے پی ایچ ایف کو معذرتی خط ارسال کر دیا۔ انھوں نے 18 جون کو ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان سے میچ کے موقع پر بھارتی کھلاڑیوں کے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان داغا تھا جس پر اب معذرت کی ہے۔ پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی میں ملوث بھارت الٹا پاکستان پر آئے دن الزامات لگاتا رہتا ہے۔

اس کے کھلاڑیوں نے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ ہلاک فوجیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا اور نریندرا بٹرا کے بیان سے سوشل میڈیا پر تنازع بڑھ گیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نام ارسال کردہ خط میں بٹرا نے کہا کہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان پر پی ایچ ایف سے انتہائی معذرت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

مجھے غیر ضروری بیان سے اجتناب برتنا چاہیے تھا میری بات سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی جس کا افسوس ہے۔

بٹرا نے کہا کہ میرے بیان سے ورلڈ ہاکی فیڈریشن کا کوئی لینا دینا نہیں ہے یہ میرے لیے بھی سبق ہے اور میں نے سمجھ لیا کہ میری بات سے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچی اور ایف آئی ایچ بھی مشکل میں پڑ گئی تھی۔ میں پی ایچ ایف کو یہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ مستقبل میں ایسا نہیں ہو گا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 15:46:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :