چینی ٹیبل ٹینس ٹیم کے تین سرفہرست کھلاڑی اپنے میچ کھیلنے نہیں آئے

چینی سپورٹس حکام کا معاملے کی تحقیقات کرنے کا عزم

ہفتہ 24 جون 2017 15:47

چینی ٹیبل ٹینس ٹیم کے تین سرفہرست کھلاڑی اپنے میچ کھیلنے نہیں آئے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) چین کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے تین سرفہرست کھلاڑی جمعہ کی رات آئی ٹی ٹی ایف چائنہ اوپن میں اپنے دوسرے مرحلے کے سنگلز میچوں میں کھیلنے نہیں آئے اور چینی سپورٹس حکام نے معاملے کی تحقیقات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ مردوں کی عالمی درجہ بندی میں تین سرفہرست کھلاڑیوں مالونگ ، فان جین ڈونگ اور شوشن جنوب مغربی چین کے شہر چینگ ڈو میں جمعہ کی رات کو کھیلے جانے والے میچوں میں حاضر نہیں ہوئے جبکہ عالمی نمبر4جانگ جائیک نے کمر کی تکلیف کی وجہ سے جمعرات کے مقابلے میں حصہ نہیں لیا ۔

بعد ازاں چین کی کھیلوں کے عومی محکمے کے ترجمان نے کہا کہ یہ دستبرداری پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور انہوں نے اپنے مخالف کھلاڑیوں اور ناظرین کا کوئی احترام نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ہم نے چین کی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور اس سے سختی سے نمٹے ۔ جمعہ کے مقابلے سے قبل ان تینوں کھلاڑیوں اور کوچوں چن جائی جیانگ اور مالن نے اپنے سماجی میڈیا اکائونٹس پر ایک جیسے پیغامات چسپاں کئے کہ وہ اپنے سابق کوچ لایو گایو لیان کی عدم موجودگی کی وجہ سے خود کو کھیلنے کے قابل نہیں سمجھتے ۔

منگل کو گرینڈ سلام چیمپئن اور کوچ لایو کو چین کی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن ( سی ٹی ٹی اے ) کی طرف سے ایسوسی ایشن کا نائب صدر مقرر کیا گیا اور اس کی وجہ وہ چین کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے چیف کوچ نہیں رہے ۔ منگل کو اعلان کئے جانے والے ایک اصلاحاتی منصوبے کے مطابق سی ٹی ٹی اے میں چینی ٹیم کے چیف کوچ اور ’’ہیڈ کوچز‘‘کے عہدے ختم کردیے اور اس کی وجہ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لئے دو کوچنگ ٹیمیں مقر رکی جائیں گی ۔ سی ٹی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ ان اصلاحات سے ٹوکیو میں 2020اولمپک کھیلوں کیلئے چینی ٹیم کی بہتر تیاری میں مدد ملے گی ۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 15:47:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :