دوسرا ٹی ٹونٹی ،جیسن رائے انوکھے طریقے سے آﺅٹ ہونےوالے پہلے کرکٹربن گئے

ہفتہ 24 جون 2017 17:24

دوسرا ٹی ٹونٹی ،جیسن رائے انوکھے طریقے سے آﺅٹ ہونےوالے پہلے کرکٹربن گئے
ٹانٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جون۔2017ئ) انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے ٹی 20 میں فیلڈنگ میں رکاوٹ بننے پر آﺅٹ قراردئیے جانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ کو175 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انگلش کھلاڑی 16 اوورز میں 133 رنز بنا چکے تھے،اس موقع ڈیبیو کرنےوالے لائم لیونگ سٹون نے گیند پوائنٹ کی جانب کھیلا تو نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے جیسن رائے سکور لینے کیلئے بھاگے اور پچ کے درمیان میں جا پہنچے مگر لائم نے انہیں واپس بھیج دیا،جیسن رائے نے واپس دوڑ لگائی تو جنوبی افریقی کھلاڑی کی جانب سے تھر و کو بھی روک لیا۔

گیند جیسن رائے کے پاﺅں پر لگی تو جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے آﺅٹ کی اپیل کر دی۔امپائر مائیکل گف نے گیند کو ڈیڈ قرار دینے کے بعد دوسرے امپائر کےساتھ مشاورت کے بعد جنوبی افریقہ کی اپیل پر فیصلہ تھرڈ امپائر کے حوالے کر دیا۔ تھرڈ مپائر نے بہت دیر تک اس سارے معاملے کو دیکھنے کے بعد جیسن رائے کو آﺅٹ قرار دیدیا،یہ وکٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی اور جنوبی افریقہ نے میچ 3رنز سے جیت لیا۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 17:24:50