راجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری، گیری ویبر اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 24 جون 2017 20:31

راجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری، گیری ویبر اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 18 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، فیڈرر نے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے خاچانوف کو شکست دی۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاڑی خاچانوف کو دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-6، (7-5) سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 20:31:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :