سیاسی و عسکری قیادت کا آئل ٹینکر کے سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج وغم کا اظہار

اتنے بڑے جانی نقصان نے دل دہلا دیا ،ْزخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت وزراء ،ْ سیاسی جماعتوں کے قائدین ،ْ چیئر مین سینٹ ،ْ سپیکر قومی اسمبلی ،ْ صدر آزاد کشمیر اور وزیراعظم کا بھی دکھ کا اظہا ر

اتوار 25 جون 2017 13:20

اسلام آباد/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے بہاولپور کی تحصیل احمد پورشرقیہ میں آئل ٹینکر کے سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ایک بیان میں صدر مملکت ممنون حسین نے آئل ٹینکر سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا کی اور زخمیوں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور صوبائی انتظامیہ کو زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایت جاری کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور ضلع انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں جائے حادثہ پر بھجوادیئے گئے جن کے ذریعے لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال اور برن سینٹر منتقل کیا گیا۔چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی ،ْ ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری ،ْ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق ،ْ ڈپٹی سپیکر ،ْ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب ،ْ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،ْ وزرائے اعلیٰ میاں شہباز شریف ،ْ سید مراد علی شاہ ،ْ پرویز خٹک ،ْ ثناء اللہ زہری ،ْ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،ْ گور نر پنجاب میاں رفیق رجوانہ ،ْ گور نر سندھ محمد زبیر ،ْ گور نر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ،ْ گور نر بلوچستان ،ْوفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ،ْ خواجہ سعد رفیق ،ْ خواجہ آصف ،ْ خرم دستگیر خان ،ْ شاہد خاقان عباسی ،ْ وزیر مملکت مریم اور نگزیب ،ْ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ ،ْ وزیر مملکت ڈاکٹر فضل چوہدری ،ْپیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زر داری ،ْ چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ،ْ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ،ْ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،ْ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی ،ْ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت متعدد سیاسی ومذہبی رہنمائوں نے واقعہ میں جانی ضیاع کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے جانی نقصان نے دل دہلا دیا اور اس دکھ کے لمحے میں پنجاب حکومت اور حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئل ٹینکر واقعہ میں ہلاکتوں پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کارکنا ن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لیں۔رہنماپی ٹی آئی جہانگیر ترین نے آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور اس کو قومی المیہ قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ غم کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں، پوری قوم سوگوار خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اس اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/06/2017 - 13:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :