سندھ کے دوردراز دیہات کو بجلی کی فراہمی کیلئے متبادل توانائی کے منصوبے پر کام شروع

آئندہ مالی سال کے دوران صوبے کے مزید ایک ہزار سے زائد دیہات کو بجلی فراہم کی جائیگی‘ سرکاری ذرائع

اتوار 25 جون 2017 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) سندھ میں صوبے کے دوردراز دیہات کو بجلی کی فراہمی کے لئے متبادل توانائی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ میں رواں مالی سال کے دوران 60کروڑ روپے سے زائدکی لاگت سے 6 ہزارسے زیادہ دیہات کو بجلی فراہم کی گئی ہے جبکہ اگلے مالی سال کے دوران صوبے کے مزید ایک ہزار سے زائد دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی۔آئندہ مالی سال کے دوران تھرپارکر ، شہید بے نظیر آباد ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، کشمور اور قمبر کے اضلاع میں 285بنیادی مراکز صحت کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 25/06/2017 - 13:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :