سرگودھا پولیس کی کارروائی، منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 25 جون 2017 13:20

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) سرگودھاپولیس نے چرس5950گرام، شراب225بوتل معہ چالوبھٹی وناجائز اسلحہ برآمدکر کی21ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں تھانہ پھلروان عمران مہدی نے سالم انٹرچینج پر ناکہ بندی کے دوران گل خان سکنہ پشاور سے چرس2400گرام برآمد کرلی ملزم کتابوں اور رجسٹر ہائے میں چرس چھپا کر لے جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے شہزاد سکنہ چک94شمالی سے چرس1500گرام،محمد آفتاب سکنہ نور حیات کالونی سے چرس600گرام،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے محمد شیراز سکنہ ہجن سے چرس400گرام،عادل شہزاد سکنہ ہجن سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،آصف محمود سکنہ بھٹہ چوک لاہور سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،تھانہ لکسیاں پولیس نے حیات محمد سکنہ میانوالی سے شراب110بوتل، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے محمد شریف سکنہ منگووالی سے چرس1050گرام،شراب30بوتل معہ چالوبھٹی ، محمد وقاص سکنہ نہنگ سے شراب25بوتل، قمر عباس سکنہ جھمٹانوالہ سے شراب20بوتل،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے محمد جاوید سکنہ قادر پور جھنگ سے شراب10بوتل، اکرام اللہ سکنہ چک168/171شمالی سے شراب10بوتل،ذوالفقار سکنہ چک137/138شمالی سے شراب5بوتل،تھانہ ساہیوا ل پولیس نے محمد عاد ل سکنہ ساہیوال سے شراب10بوتل معہ وٹک رقم 10960روپے ، تھانہ میلہ پولیس نے عبداللہ سکنہ بچہ کلاں سے شراب5بوتل،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے احسان اللہ سکنہ ابل سے پسٹل30بور معہ 2گولیاں،جھال چکیاں پولیس نے محمد امین سکنہ بکر منڈی لاہور سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،محمد ناصر سکنہ بلاک14سرگودھا سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے محمد شہباز سکنہ پرانا بھلوال سے پسٹل30بور معہ5گولیاں،تھانہ سٹی پولیس نے عمران سکنہ کوٹ فرید سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،تھانہ اربن ایریا پولیس عبدالرحمن سکنہ گلوالہ سے پسٹل30بور معہ2گولیاںبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

وقت اشاعت : 25/06/2017 - 13:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :