تھوڑے سے پیٹرول کی خاطر سینکڑوںافراد نے اپنی زندگیاں آگ میں جھونک دیں

پیٹرول کھیتوں میں بنی کیاریوں میں بہہ رہا تھا، مبینہ طور پر سگریٹ سلگانے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی‘ عینی شاہدین

اتوار 25 جون 2017 17:20

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) احمد پور شرقیہ کے قریب تھوڑے سے پیٹرول کی خاطر سینکڑوںافراد نے اپنی زندگیاں آگ میں جھونک دیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر کو حادثے اور پیٹرول رسنے کے فوری بعد دو سو سے ڈھائی سو کے قریب افراد آئل جمع کرنے آگئے اور شاید کسی کے سگریٹ سلگانے سے سانحہ پیش آگیا۔عینی شاہدین کے مطابق آئل ٹینکر الٹنے کے بعد پیٹرول کھیتوں میں بنی کیاریوں میں بہہ رہا تھا، دور کہیں برتن میں پیٹرول بھرتے شخص نے مبینہ طور پر سگریٹ سلگائی اور سینکڑوںقیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ منع کرنے کے باوجود لوگ پیٹرول بھرنے سے باز نہ آئے یہاں تک کہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
وقت اشاعت : 25/06/2017 - 17:20:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :