ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعے کو کھیلا جائے گا

بدھ 28 جون 2017 12:10

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعے کو کھیلا جائے گا
اینٹیگا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعہ کو انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے 105 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پہلا میچ خراب موسم کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا میچ 2 جولائی کو اینٹیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 6 جولائی کو جمیکا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 12:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :