بھارتی فاسٹ باﺅلر نے اننگز میں 10 وکٹیں لینے کاکارنامہ انجام دےدیا

بدھ 28 جون 2017 12:56

بھارتی فاسٹ باﺅلر نے اننگز میں 10 وکٹیں لینے کاکارنامہ انجام دےدیا
کرناٹکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون۔2017ئ)بھارت میں تیسرے درجے کی کرکٹ میں فاسٹ باﺅلر نے اننگز میں 10 وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ انجام دے دیا۔

(جاری ہے)

کرناٹکا سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن( کے ایس سی اے) تھرڈ ڈویژن کرکٹ لیگ میچ میں فاسٹ باﺅلر ورون سورا گمووی نے لائیڈ فاﺅنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے گولیڈا گڈا سی سی کیخلاف 36 رنز دے کر دس کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا ، مخالف ٹیم 15اوور ز میں محض 70رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔سوراگومی نے 5کھلاڑیوں کو بولڈ اور 2کو ایل بی ڈبلیو کیا جب کہ تین کھلاڑی کیچ آﺅٹ کروائے ۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 12:56:29