بھارتی شہری نے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اپلائی کردیا

بدھ 28 جون 2017 13:10

بھارتی شہری نے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اپلائی کردیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون۔2017ئ) سابق بھارتی کوچ انیل کمبلے اور کپتان ویرات کوہلی کی لڑائی کے بعد بھارتی مکینیکل انجینئر نے ہیڈ کوچ کیلئے اپلائی کر دیا ،کہا اگر اسے عہدہ دیدیا جائے تو وہ بدزبان بھارتی کپتان کو منٹوں میں راہ راست پر لے آئےگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کمبلے کے استعفیٰ سے خالی ہونےوالے عہدے پر تعیناتی کیلئے اوپندرا ناتھ برمچاری نامی مکینیکل انجینئر نے بھی درخواست جمع کروانے کے ساتھ ساتھ وعدہ کیا ہے کہ اگر اسے تعینات کر دیا گیا تو وہ کوہلی کو منٹوں میں ٹھیک کر دےگا۔

(جاری ہے)

30سالہ بھارتی انجینئر کا ماننا ہے کہ ویرات کوہلی ہی انیل کمبلے کے استعفیٰ کے پیچھے بڑی وجہ ہے، اپنی سی وی میں نوجوان نے لکھا کہ انیل کمبلے کے استعفیٰ کے بعدمیں نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی نشست پر اپلائی کرنے کا سوچا کیونکہ میرا خیال ہے کہ کپتان ویرات کوہلی بطور کوچ کسی لیجنڈ کی ضرورت نہیں ہے ،میں نارواں سلوک کو بھی برداشت کر سکتا ہوں مگر کوئی اور لیجنڈ کرکٹر ایسا نہیں کر سکتا اس لیے میں آہستہ آہستہ کوہلی کو راہ راست پر لے آﺅں گا جس کے بعد بھارتی بورڈ بلاشبہ کسی لیجنڈ کرکٹر کو بطور ہیڈ کوچ تعینات کر دے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:10:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :