کپتان سرفراز احمد نے عید سادگی سے منائی ،ْبعد نماز محلے والوں سے گلے ملے

بدھ 28 جون 2017 13:31

کپتان سرفراز احمد نے عید سادگی سے منائی ،ْبعد نماز محلے والوں سے گلے ملے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے کپتان سرفراز احمد نے عید انتہائی سادگی سے منائی، بعد نماز محلے والوں سے گلے ملے اور رشتہ داروں سے ملنے چلے گئے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد مہرون کلر کی شلوار قمیض زیب تن کئے ہوئے تھے،محلے والوں سے ملاقات کی اوران کے گھر آنے کا بھی وعدہ کیا۔بعد ازاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عید ملنے رشتہ داروں کے گھر چلے گئے۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:31:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :