چیمپیئنز ٹرافی جیتنا عید سے قبل عید تھی ،ْسرفراز احمد

بدھ 28 جون 2017 13:10

چیمپیئنز ٹرافی جیتنا عید سے قبل عید تھی ،ْسرفراز احمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنا عید سے قبل عید تھی ،ْبھارت کیخلاف 180 رنز سے فتح بڑی کامیابی ہے جس کو ایک طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا ایک انٹرویوکے دور ان بھارت کیخلاف جیت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 180 رنز سے فتح بڑی کامیابی ہے جس کو ایک طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سرفراز احمد نے کہا کہ اس کامیابی کے بعد لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں کوشش کریں گے کہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا جائے۔سرفراز نے کہاکہ فائنل میں بھارت کو ہرانے کی بہت خوشی ہے، کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔اپنے مستقبل کے حوالے سے ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ اچھے مقام پر کرکٹ کو خیرباد کہیں۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے کئی کھلاڑی قومی ٹیم کو ملے اس پر کرکٹ بورڈ اور ٹورنمنٹ کی انتظامیہ قابل تحسین ہے۔سرفرازاحمد نے سپورٹ کرنے اور وطن واپسی پرشاندار استقبال پرعوام کا بھی شکریہ ادا کیا جبکہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد دی۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:10:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :