عماد وسیم نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بالر بن گئے ،ْآئی سی سی نے رینکنگ جاری کر دی

بدھ 28 جون 2017 13:11

عماد وسیم نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بالر بن گئے ،ْآئی سی سی نے رینکنگ جاری کر دی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بالنگ کے شعبے میں قومی ٹیم کے اسپنرعماد وسیم دنیا کے نمبر ون بالر بن گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے ،ْ انگلش ٹیم نے ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے اور پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر آ گئی ہے۔

اس کے علاوہ بھارت چوتھے ،ْورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے اور آسٹریلیاکا ساتواں نمبر ہے، اس کے بعد سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنرعماد وسیم کیریئرمیں پہلی مرتبہ بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئے ہیں ،ْدوسرا نمبر بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کا ہے جبکہ جنوبی افریقا کے عمران طاہر دو درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ،ْبلے بازوں کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز پہلے 20 کھلاڑیوں میں شامل نہیں، البتہ بابر اعظم کا نمبر26 واں ہے، بھارتی بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کیایرون فنچ دوسرے اور کیوی کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:11:04