سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا پر چھ ماہ کی پابندی عائد

بدھ 28 جون 2017 13:18

سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا پر چھ ماہ کی پابندی عائد
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون۔2017ئ)سری لنکن ٹیم کے فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 34سالہ لاستھ مالنگا پر کرکٹ بورڈ کی جانب سے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے باعث چھ ماہ کی پابندی اور ایک میچ کی فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سری لنکن بورڈ کی جانب سے مالنگا کیخلاف انکوائری بورڈ تشکیل دیا۔واضح رہے کہ مالنگا نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیر کھیل کو ”بندر“ سے تشبیہ دی تھی جس پر ان کیخلاف یہ ایکشن لیا گیاہے۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:18:07