ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 2 جولائی کو بھارت کے خلاف کھیلے گی

بدھ 28 جون 2017 13:45

ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 2 جولائی کو بھارت کے خلاف کھیلے گی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 2 جولائی کو کائونٹی گرائونڈ، ڈربی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کو اپنے پہلے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں اسے جنوبی افریقہ اور دوسرے میچ میں انگلینڈ سے شکست ہوئی۔ پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:45:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :