سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا

بدھ 28 جون 2017 13:45

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوین ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 2 جولائی، تیسرا میچ 6 جولائی، چوتھا میچ 8 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 جولائی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ 14 سے 18 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:45:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :