ویمنز ورلڈ کپ میں جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 28 جون 2017 13:48

ویمنز ورلڈ کپ میں جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے 8ویں میچ میں جمعرات کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیمیں کائونٹی گرائونڈ، ٹونٹن میں مدمقابل ہوں گی۔ بھارت نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔دوسرا میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین برسٹول میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:48:00