جنوبی افریقہ اور انگلینڈ لائنز کے درمیان تین روزہ ٹور میچ جمعرات سے شروع ہوگا

بدھ 28 جون 2017 13:48

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ لائنز کے درمیان تین روزہ ٹور میچ جمعرات سے شروع ہوگا
ووسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ جمعرات سے کائونٹی گرائونڈ، ووسٹر میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم انگلینڈ تین ون ڈے میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:48:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :