پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکڑز کا اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک بادو نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 28 جون 2017 14:07

لاہور، لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکڑز نے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کرکٹ کے مداحوں کی عید کی خوشیاں اس وقت دوبالا ہوگئیں جب ان کے ہیروز نے سوشل میڈیا پرسب کوعید کی مبارکباد دی۔حالیہ چیمپینزٹرافی میں شاندارکارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولرمحمد عامر نے انگلینڈ سے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی اورعید کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

محمد حفیط نے عید کے پیغام میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔شعیب ملک نے مداحواں کے نام پیغام میں کہا کہ کہا کہ آیئے ملک میں امن اورمظلوموں کیلئے انصاف کی دعا کریں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ان چیزوں کا ماتم کرتے ہیں جو ہم تبدیل نہیں کرسکتے البتہ ان چیزوں پر ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے جو ہمارے پاس ہیں۔بوم بوم آفریدی نے بھی عید کے اس پر مسرت موقع پر اپنے مداحوں کو یاد رکھا۔انگلش آل رانڈر معین علی نے بھی مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید نے بھی عید کی مبارکباد دی۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 14:07:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :