تکبر کرنے والوں کی شہرت دیرپا نہیں رہتی،کامیابی کا سفر عاجزی اور انکساری کیساتھ ہی جاری رہتا ہے، سرفراز احمد

بدھ 28 جون 2017 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تکبر کرنے والوں کی شہرت دیرپا نہیں رہتی۔ کامیابی کا سفر عاجزی اور انکساری کے ساتھ ہی جاری رہتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد جس طرح لوگوں کی محبتیں مل رہی ہیں اس کی دل سے قدر کرتا ہوں اور ساتھ ہی مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے اس سال چیمپئنز ٹرافی جیت کر لوگوں کی خوشیاں دوبالا کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی میں نے عید کی نماز کے بعد سب سے پہلے محلے والوں اور ملاقات کے لئے آنے والوں سے عید ملی۔ اس کے بعد عزیز واقارب سے عید ملنے گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اپنے دور کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویون رچرڈ سے بہت مفید مشورے ملے جو میرے کام آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی میں نے اپنے ملک کے سابق کھلاڑیوں سے رہنما حاصل کرتا رہتا ہوں۔ مجھے آج اس مقام پر پہنچانے میں اعظم بھائی، ندیم عمر، سراج الاسلام بخاری اور ظفر بھائی کا بہت بڑا کردار ہے۔ ان لوگوں کی دل سے قدر کرتا ہوں۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 14:22:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :