چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد شعیب ملک ،ویرات کوہلی ،یوواج سنگھ کی گفتگو سامنے آگئی

بدھ 28 جون 2017 14:18

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد شعیب ملک ،ویرات کوہلی ،یوواج سنگھ کی گفتگو سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون۔2017ئ) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد شعیب ملک، ویرات کوہلی، اظہر محمود، یوراج سنگھ اور دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں شعیب ملک بھارتی کھلاڑیوں کو ایک قصہ سنا رہے تھے اور وہاں موجود تمام بھارتی کھلاڑی قہقہے لگا رہے تھے۔اس وقت تو یہ پتہ نہ چل سکا کہ ان سب کے درمیان کیا بات چیت ہو رہی تھی اور شعیب ملک نے ایسا کون سا ”لطیفہ“ سنایا تھا جس پر سب نے قہقہہ لگا یا تھا تاہم اب یہ تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ قصہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچ کے ایک ڈراپ کیچ کا تھا جس میں ویسٹ انڈین اوپنر اونچا شاٹ کھیلتا ہے تو سعید اجمل انتہائی پھرتی سے کیچ پکڑنے کیلئے دوڑتے ہیں اور سامنے سے آنےوالے شعیب ملک کو بھی کیچ پکڑنے سے روک دیتے ہیں لیکن جیسے ہی گیند ان کے قریب پہنچتا ہے تو وہ خود کیچ پکڑنے کی بجائے رک جاتے ہیں اور شعیب ملک کے پاس بھی کیچ پکڑنے کا وقت نہیں بچتا اور یوں یہ کرکٹ کی تاریخ کے مزاحیہ ترین واقعات میں سے ایک بن گیا۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 14:18:57