بھارتی کپتان میتھالی بیٹنگ سے پہلے کتاب پڑھتی ہیں ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بدھ 28 جون 2017 16:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج بیٹنگ سے پہلے پرسکون ہونے کے لیے کتاب پڑھتی ہیں۔ ویمن ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ سے پہلے کتاب پڑھتے ہوئے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے حال ہی میں ویمن ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

جب میتھالی سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ مولانا رومی کی کتاب پڑھ رہی تھیں۔متھالی کا کہنا تھا کہ کتاب پڑھ کر وہ پرسکون ہوجاتی ہیں، الیکٹرانک ریڈر لانے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے کوچ سے یہ کتاب لی۔میتھالی نے اس میچ میں مسلسل ساتویں نصف سنچری بنانے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 16:23:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :