ناقص کار کردگی کے بعد ہاکی ٹیم کی ورلڈ لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپسی ،کوئی استقبال کیلئے موجود نہ تھا

کھلاڑیوں نے میڈیاکا سامنا نہیں کیااورلاہور ایئرپورٹ سے انفرادی طور پر ایک ایک کرکے اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہو گئے

بدھ 28 جون 2017 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعدقومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ،ناقص ترین کارکردگی کے باعث قومی کھلاڑی ایک ایک کرکے لاہور ایئرپورٹ سے باہرنکلے اور اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں ساتویں نمبر پر آنے کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2018 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع بھی کھو دیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں کھیلے جانے والیورلڈ ہاکی لیگ ٹائٹل میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے ارکان وطن واپس پہنچے تو کوئی آفیشل یا دوسرا شخص ان کے استقبال کے لئے موجود نہیں تھا۔پاکستان ہاکی ٹیم نی10ٹیموں کے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی اور بھارت سے بھی 2باربدترین شکست کھائی۔ایونٹ میں ناقص ترین کارکردگی کے باعث قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میڈیاکا سامنا نہیں کیااورلاہور ایئرپورٹ سے انفرادی طور پر ایک ایک کرکے اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہو گئے۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 16:23:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :