پی ایس ایل کھیل کرغیر ملکی کرکٹرز توجہ حاصل کرنے لگے

بدھ 28 جون 2017 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے لاہور آئے ایک اور کھلاڑی کا شاندار انٹر نیشنل ڈیبو ، پشاور زلمی کے اوپنر ڈیوڈ ملان نے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرلیا ۔پاکستان سپر لیگ کے دو ایڈیشنز کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو تو فائدہ ہوا ہی ہے ، غیر ملکی کرکٹرز بھی اس لیگ میں کھیل کر اپنے ملک کیلئے توجہ حاصل کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں ہی نمایاں پرفارمنس دے کر انگلینڈ کی جانب سے ڈبیو کرنے والے ڈیوڈ ملان پہلے ہی میچ شاندار کارکردگی دکھا کر مین آف دی میچ بن گئے ۔ڈیوڈ ملان نے ڈبیو پر 44 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ڈیوڈ ملان پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے والے کرکٹرز میں سے ایک تھے ۔ وہی کرکٹرز جن کو سابق کپتان عمران خان نیپھٹیچر کا خطاب دیا تھا
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 16:23:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :