ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف آخری تین ون ڈے میچوں کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان

جیسن ہولڈر قیادت کرینگے ، میچ جمعہ کو اینٹیگا میں کھیلا جائے گا

بدھ 28 جون 2017 16:26

اینٹیگا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف آخری تین ون ڈے میچوں کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سنیل ایمبرس، دیوندرا بشو، روسٹن چیز، مگیول کمنز، کائل ہوپ، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لوئس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرن پائول اور رومن پائول شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے 105 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پہلا میچ خراب موسم کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعہ کو اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ 2 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 6 جولائی کو جمیکا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 16:26:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :