شارٹ پچ بائولنگ دھونی کی کمزوری ہے ‘ چیمپنز ٹرافی کے فائنل میں دھونی کو آئوٹ کرنے کیلئے یہی نسخہ اپنایا

حسن علی کی بات پر سب دنگ رہ گئے

بدھ 28 جون 2017 17:12

شارٹ پچ بائولنگ دھونی کی کمزوری ہے ‘ چیمپنز ٹرافی کے فائنل میں دھونی کو آئوٹ کرنے کیلئے یہی نسخہ اپنایا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے کہا ہے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں مہندرا سنگھ دھونی کی وکٹ لینے کے لیے پہلے ہی منصوبہ بنا رکھا تھا جس پر عمل کر کے انہیں آوٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کہنا تھاکہ فائنل میچ میں دھونی کی وکٹ لینا میرے لیے بہت ضروری تھا۔

انہوں نے بتا یا کہ مہندرا سنگھ دھونی آگے کی گیند کو بہت اچھا کھیلتا ہے لیکن شارٹ پچ بال کو کھیلتے ہوئے اسے مسئلہ ہوتا ہے ،اس لیے ہم نے پہلے ہی پلان بنا رکھا تھا کہ دھونی کو شارٹ پچ گیند کرانی ہے ،میں نے اس منصوبے پر عمل کیا تو دھونی نے فوراً شارٹ پچ گیند کو زور دار شارٹ مارنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ آئوٹ ہو گئے۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 17:12:35