ڈیرن سیمی کے بعد کرس گیل نے عید کا زبردست پیغام جاری کر دیا

بدھ 28 جون 2017 17:12

ڈیرن سیمی کے بعد کرس گیل نے عید کا زبردست پیغام جاری کر دیا
بارباڈوز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) کرکٹ کی دنیا کے مایہ ناز ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل نے عید الفطر پر مسلمانوں کیلئے عید کی مبارک باد کا پیغام جاری کر دیاہے۔کرس گیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر ’عید مبارک ‘کی خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ تحریر درج کی تمام لوگوں کو عید مبارک۔

(جاری ہے)

کرس گیل پاکستان سپر لیگ میں بھی کھیلتے ہیں اور ا ن کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھی دوستی بھی ہے اور وہ پاکستان سے محبت کا اظہار کئی بار کر چکے ہیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور ظلمی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باددیدی انہوں نے اس خوشی کے موقع کو محبتوں کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیا ں مبارک ہوں۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 17:12:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :