کنفیڈریشن کپ سیمی فائنل،پرتگالی کھلاڑی چلی کو زیر کرنے کو بے تاب

سٹارفٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے بھی ٹیم کے ہمراہ بھرپور ٹریننگ

بدھ 28 جون 2017 17:12

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) کنفیڈریشن کپ سیمی فائنل میں چلی کو زیر کرنے کے لئے پرتگال کی ٹیم کی بھرپور مشقیں کیں ،سٹارفٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے بھی ٹیم کے ہمراہ بھرپور ٹریننگ کی۔ذرائع کے مطابق کنفیڈریشن کپ کے سیمی فائنل میں چلی کا مقابلہ کرنے کے لئے پرتگال کی ٹیم نیکازان میں بھر پور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کی ،چلی کے خلاف کنفیڈریشن کپ کے سیمی فائنل میں پرتگال کی امیدوں کا محور کرسٹیانورونالڈو ہو ں گے۔پریکٹس سیشن میں پرتگالی کھلاڑیوں کی توجہ فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر مرکوز رہی،پرتگالی کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن دیکھنے کے لئے شائقین فٹ بال کی بڑی تعداد بھی سٹیڈیم میں موجود تھی ،کنفیڈریشن کپ کا پہلا سیمی فائنل پرتگال اور چلی کے درمیان بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 17:12:44