قومی تھرو بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

بدھ 28 جون 2017 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تھروبال چیمپئن شپ آئندہ ماہ17 سے 21 جولائی تک کالام میں کھیلی جائے گی،پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری زور و شور پر ہیں، چیمپئن شپ میں ملک بھر گیارہ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب،سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، فاٹا، کیلگن کراچی،پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر سپورٹس خیبرپختونخوا محمود خان مہمان خصوصی ہونگے جو چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ16 جولائی کو شام چاربجے ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور اس کے علاوہ ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اسی دوران ریفریز اور کوچنگ کورس بھی منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے سو سے زائد کوچز اور ریفریز شرکت کریں گے، ارشد حسین ، رشید گل، امہ لیلیٰ اور مقبول آرائیں کورس میں شرکاء کو لیکچرز دیں گے،
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 17:12:45