شکرگڑھ ‘سالانہ فاروق شہیدفلڈ لائیٹ فٹبال ٹورنامنٹ ‘مینگڑی کلب نے مسلم کلب سی2/1سے جیت لیا

بدھ 28 جون 2017 17:12

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) سالانہ فاروق شہیدفلڈ لائیٹ فٹبال ٹورنامنٹ موضع سٹھیالی میں مسلم کلب شکرگڑھ اور عبدالمجید کلب مینگڑی کے مابین کھیلا گیا جسے مینگڑی کلب نے مسلم کلب سی2/1سے جیت لیا اور مینگڑی کی ٹیم فائینل میں پہنچ گئی سیمی فائینل میچ کے مہمانوں میں ڈی جی سینٹ پاکستان ارشد چوہدری ،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل نارووال محترمہ ظل ہما ،سماجی شخصیت ڈاکٹر شہزاد زبیر ،سیکرٹری جنرل پیپلز لیبر فیڈریشن پاکستان طارق محمود چوہدری ،صدر پریس کلب شکرگڑھ میاں عبدالستار دنیا ،نمبردار چوہدری سعید احمد ،مینجر بنک آف پنجاب نبیل چوہدری ،سیٹھ سرفراز احسن تھے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقہ میں صحت مندانہ سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں سٹھیالی میں ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے محترمہ ظل ہمانے اپنی طرف سے سیمی فائینل میچ جیتنے پر مینگڑی کی ٹیم کے لئے 5ہزار نقد انعام کا اعلان کیا اسکے علاوہ طارق محمود چوہدری ،نمبردار چوہدری سعید اور دیگر شخصیات کی جانب سے بھی کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر نقد انعامات دئیے گئے ٹورنامنٹ کا فائینل میچ 29جون جمعرات کو مینگڑی اور سٹھیالی کلبوں کے مابین کھیلا جائے گا جس میں فاتح ٹیم کو70سی سی موٹر سائیکل اور رنر اپ ٹیم کو30ہزار روپے نقد انعام ٹرافیاں دی جائیں گی
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 17:12:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :