1992ءکا ورلڈ کپ دیکھنے پر سکول سے نکالا گیا:گرانٹ ایلیٹ

جمعرات 29 جون 2017 12:48

1992ءکا ورلڈ کپ دیکھنے پر سکول سے نکالا گیا:گرانٹ ایلیٹ
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جون۔2017ئ)نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے انکشاف کیا کہ 1992 ءورلڈ کپ کا ایک میچ دیکھنے پر انھیں سکول سے ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے پروفیشنل کرکٹر بننے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

37سالہ گرانٹ ایلیٹ جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے مگر پھر گاﺅٹنگ سے کنٹریکٹ تنازع ہوا جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہش دل میں لیے وہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے اور یہاں سے کھیلنے کے لیے کوالیفائی کیا۔

ایلیٹ کا کہنا تھا کہ جب جنوبی افریقہ کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ تھا تو میری والدہ نے مجھے چھٹی کرنے کی اجازت دے دی لیکن سکول نے اطلاع نہ کرنے پر مجھے ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا، تب ہی میں نے پروفیشنل کرکٹر بننے کا فیصلہ کیا۔

وقت اشاعت : 29/06/2017 - 12:48:04